ابنا: پاکستان کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں متعین ایرانی سفیر"علی رضا حقیقیان" کی ملاقات میں کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اسلام آباد – تہران کے تعلقات میں توسیع دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے –
اس ملاقات میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اسلامی جمہوریہ ایران کےلئے بڑی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد ، تعلقات میں مزید توسیع کی کوشش کررہے ہیں –
پاکستان کے وزیرداخلہ اور ایران کے سفیرنے اس ملاقات میں دونوں ممالک کےمابین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ میں اسلام آباد – تہران کے تعلقات میں مزید توسیع کی توقع ظاہر کی -.......
/169